Posts

Showing posts from November, 2022
Image
Joyland, the first film based on homosexuality in Pakistan, made in the name of Kalma Tayyaba, was approved for release. Despite protests from the religious classes, the government bowed to American pressure and liberals?   کلمہ طیبہ کے نام پر بنے پاکستان میں ہم جنس پرستی پر مبنی پہلی فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کی منظوری دے دی گئی، مذیبی طبقات کی جانب سے احتجاج کے باوجود حکومت امریکی دباؤ اور لبرلز کے آگے ڈھیر؟
Image
Imran Khan's announcement of legal action in London and UAE against the alleged buyer of the watch and Geo News   عمران خان کا گھڑی کے مبینہ خریدار اور جیو نیوز کے خلاف لندن اور یو اے ای میں قانونی چارہ جوئی  کا اعلان سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیو نیوز، اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ اور ’عالمی سطح پر مطلوب‘ عمر فاروق ظہور کے خلاف برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملی گھڑی اور اس کی فروخت سے متعلق جیو نیوز کے پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’ہینڈلرز کی حمایت سے جیو اور خانزادہ نے بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا ہے۔

US President Joe Biden rejected the possibility that the missile fired on Polish soil was fired from Russia

Image
  امریکی صدر جوبائیڈن نے پولینڈ کی زمین پر فائر کیے جانے والے میزائل کا روس سے داغے جانے کا امکان رد کر دیا ۔ انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے موجود امریکی صدر جوبائیڈن نے پولینڈ پر میزائل حملے کے بعد اتحادی ممالک کے رہنماؤں سے فوری بند کمرہ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید میزائل روس کی طرف سے فائر نہیں کیا گیا۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پولینڈ پر ہوئے میزائل حملے کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات میں اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ امریکی صدر نے میزائل کی رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید میزائل روس کی طرف سے فائر نہیں کیا گیا۔ امریکی صدر نے پولینڈ کے صدر، اتحادی ملکوں اور نیٹو چیف سے معاملے پر تبادلہ ٔ خیال کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا اور اتحادی ممالک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگلا قدم اٹھانے سے پہلے پولینڈ پر ہوئے میزائل حملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔