US President Joe Biden rejected the possibility that the missile fired on Polish soil was fired from Russia



 امریکی صدر جوبائیڈن نے پولینڈ کی زمین پر فائر کیے جانے والے میزائل کا روس سے داغے جانے کا امکان رد کر دیا۔
انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے موجود امریکی صدر جوبائیڈن نے پولینڈ پر میزائل حملے کے بعد اتحادی ممالک کے رہنماؤں سے فوری بند کمرہ ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید میزائل روس کی طرف سے فائر نہیں کیا گیا۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پولینڈ پر ہوئے میزائل حملے کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات میں اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔
امریکی صدر نے میزائل کی رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید میزائل روس کی طرف سے فائر نہیں کیا گیا۔
امریکی صدر نے پولینڈ کے صدر، اتحادی ملکوں اور نیٹو چیف سے معاملے پر تبادلہ ٔ خیال کیا ہے۔
اس حوالے سے امریکا اور اتحادی ممالک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگلا قدم اٹھانے سے پہلے پولینڈ پر ہوئے میزائل حملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog